سہیل احمد کی بھارتی فلموں میں انٹری ۔۔۔۔ جلد کس کردار میں نظر آئیں گے ؟ مداحوں کے لیے سرپرائز

سہیل احمد کی بھارتی فلموں میں انٹری ۔۔۔۔ جلد کس کردار میں نظر آئیں گے ؟ مداحوں کے لیے سرپرائز

پاکستان کے معروف میزبان اور کامیڈین سہیل احمد عرف عزیزی اب بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔سہیل احمد پنجابی انڈین فلم

’’بابے بھنگڑے پاوندے نے“ میں سپر اسٹار دلجیت دوسانج اور سرگن مہتا کے ساتھ نظر آئیں گے۔اس فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے،

جس میں اداکار دلجیت کو اپنے دوستوں کے ساتھ باپ کی موت کے بعد انشورنس پالیسی سے رقم حاصل کرنے اور کاروبار کو سنبھالنے کا منصوبہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ سرگن مہتا جوکہ ایک اولڈ ایج ہوم میں کام کرتی ہیں اپنے مریضوں کی صحت کے بارے میں معلومات شیئر کرکے دلجیت کے منصوبے کو پورا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔اس فلم کی عکسبندی امریکا میں کی گئی ہے، جس میں سہیل احمد نے والد کا کردار ادا کیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت میں سیاسی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک میں ایک دوسرے کی فلموں اور ڈراموں کو ریلیز کرنے پر پابندی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *