مسلم لیگ (ن) کو کس کی بددعا لگ گئی،ریحام خاں نے ایسا بیان داغ دیا کہ جان کر ن لیگی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

مسلم لیگ (ن) کو کس کی بددعا لگ گئی،ریحام خاں نے ایسا بیان داغ دیا کہ جان کر ن لیگی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی  کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آگئے۔

پاکستان تحریک انصاف نے 15، مسلم لیگ ن نے4 اور آزاد امیدوار نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ وہ حلقے ہیں

جہاں سے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کیلئے ووٹ دینے پر تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کیا گیا تھا۔

نجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے پیغام جاری کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں 20 نشستوں پر

ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج آ چکے ہیں جن میں سے 15 نشستوں پر تحریک انصاف نے اکثریت حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے جب کہ4نشستوں پر (ن )لیگ کو فتح حاصل ہوئی

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے ۔ ریحام خان نے ٹوئٹ کی کہ ’سنا ہے مسلم لیگ (ن) کو چوہدری پرویز الٰہی کی بددعا لگ گئی ہے ‘۔ریحام خان نے کہا کہ ’ کیا مسلم لیگ (ن) میڈیا میں اپنے سیاسی گرو کی پیروی جاری رکھے گی؟ کیا اب وہ شعور پائیں گے؟انہوں نے لکھا کہ مسلم لیگ (ن) میں رینک اور فائل کو یہ معلوم کرنے کے لیے تفویض کیا گیا ہے کہ گڑبڑ کس نے کی ہے؟ میرے خیال میں یہ لیڈر شپ کی غلطی ہے ‘۔یاد رہے کہ پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد صوبائی اسمبلی میں پارٹیوں کی پوزیشن سامنے آگئی ہے جس کے تحت پی ٹی آئی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستوں کے ساتھ اوپر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.