عمران اشرف کی اپنی اہلیہ کو طلاق ۔۔۔؟؟؟ مداح ہکا بکا رہ گئے

عمران اشرف کی اپنی اہلیہ کو طلاق ۔۔۔؟؟؟ مداح ہکا بکا رہ گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور باصلاحیت اداکار عمران اشرف اور اُن اہلیہ کرن اشفاق کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔اب سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں عمران اشرف اور اُن کی اہلیہ کرن اشفاق کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔عمران اشرف کی اہلیہ

نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام بھی تبدیل کرکے کرن اشفاق حسین ڈار کردیا ہے۔اس کے علاوہ کرن اشفاق نے اپنے اکاؤنٹ سے عمران اشرف کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی ہے لیکن ابھی تک جوڑے کی جانب سے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018ء میں شادی کی تھی اور اب اس خوبصورت جوڑی کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *