جوبائیڈن کا ’’ جدہ کانفرنس ‘‘ میں بڑا اعلان

جوبائیڈن کا ’’ جدہ کانفرنس ‘‘ میں بڑا اعلان

جدہ (نیوز ڈیسک )امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا خطے سے کہیں نہیں جا رہا،

چین، روس یا ایران کیلئے خلا نہیں چھوڑیں گے۔جدہ کانفرنس برائے امن و ترقی سے خطاب کرتے ہوئے

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا مشرق وسطی میں ایک فعال شراکت دار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے

خلیجی ممالک کیساتھ شراکت داری سے خطے کے مثبت مستقبل کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر چیز پر متفق نہ بھی ہوں

پھر بھی ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں موجود تمام ممالک کے ساتھ

انسداد دہشت گردی کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا خطے سے کہیں نہیں جا رہا، چین، روس یا ایران کیلئے خلا نہیں چھوڑیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.