احکامات ماننے سے انکار ۔۔۔۔۔ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی اور آئی جی پنجاب آمنے سامنے آگئے

احکامات ماننے سے انکار ۔۔۔۔۔ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی اور آئی جی پنجاب آمنے سامنے آگئے

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کے خلاف مقدمے کے معاملے پر اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے

سینئر رہنماؤں پر سنگین دفعات کے مقدمے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور آئی جی فیصل شاہکار کے مابین ڈیڈلاک رہا۔ذرائع کے مطابق

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب پر مقدمے کے معاملے پر انکار کیا تو سی سی پی او نے پنجاب حکومت کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت کے باوجود آئی جی پنجاب سینئر ن لیگی رہنماؤں پر مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف تھے۔ذرائع کے مطابق آئی جی فیصل شاہکار نے 25 مئی کے واقعات کے ذمے دار افسران پر بھی مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان پہلے ہی آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا کہہ چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ آئی جی پنجاب بھی صوبائی چیف سیکریٹری کی طرح چھٹی پر چلے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.