سب سے بڑی بریکنگ نیوز پی ٹی آئی کے اہم ترین بانی رہنما سینکڑوں ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
پی ٹی آئی کے اہم ترین بانی رہنما سینکڑوں ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ۔۔۔۔وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف سوات کے
بانی رہنما ضیاء اللہ خان اپنے خاندان اور سیکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن )میں شمولیت اختیار کرلی ۔ (ن )لیگ میں
شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ (ن )کی مرکزی قیادت اور انجینئر امیر مقام کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے اور انکی پارٹی میں اب نظریاتی کارکنوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، پاکستان کا مستقبل پاکستان مسلم لیگ ن ہے انجینئر امیر مقام نے ڈاکٹر ضیاء اللہ خان اور ان
کے ساتھ شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی انہوں نے کہاکہ سب مل کر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرینگے ،عمران خان کے ساتھ ڈاکٹر ضیاء اللہ خان جیسے شخصیت کی قدر نہیں تو وہ عام کارکن کا کیا خیال رکھیںگے۔ ڈاکٹر ضیاء اللہ خان کی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھائینگے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی فائدہ ہو گا انجینئر امیر مقام نے یہ باتیں سوات بلوگرام میں ڈاکٹر ضیاء اللہ خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر ان کے حجرے میں خطاب کے دوران کہی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی قائدین بھی موجود تھے۔