اتوار کو کرکٹ کا سلطان کون بنے گا ؟پاکستان نے فائنل میچ جیتنے کیلئے ٹیم میں 2اہم ٹائیگرز کی واپسی کا اعلان کر دیا

اتوار کو کرکٹ کا سلطان کون بنے گا ؟پاکستان نے فائنل میچ جیتنے کیلئے ٹیم میں 2اہم ٹائیگرز کی واپسی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل بروز اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں دو تبدیلیوں کا قوی امکان ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق

فائنل سے قبل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج آرام کریں گی، فائنل میں ایک روز کا وقفہ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے کرکٹ کی سرگرمی نہیں رکھی۔

فائنل کے لیے پاکستان ٹیم میں کم از کم دو تبدیلیاں کا قوی امکان ہے، سری لنکا کے خلاف سپر فور کے میچ میں شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا تھا اور ان کی جگہ

حسن علی اور عثمان قادر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میچ کے لیے شاداب خان اور نسیم شاہ کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہو گی۔دو سری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے لیے فخر زمان اور مڈل آرڈر کا تسلسل کے ساتھ رنز نہ کرنا بھی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ دوسری جانب ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا کے خلاف

پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے ریویو لینے پر کپتان بابر اعظم کو یاد دہانی کروانا پڑی کہ کپتان میں ہوں۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق کھلاڑیوں کی جانب سے آؤٹ کی اپیل پر اگر امپائر آؤٹ نہ دے تو کپتان کو ریویو لینے کا اختیار ہے۔

گزشتہ شب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچ کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں کپتان بابر اعظم ریویو پر نظر انداز کیے جانے پر فیلڈ امپائر اور کھلاڑیوں کو یاد دلا رہے ہیں کہ ٹیم کا کپتان میں ہوں۔ ہوا کچھ یوں کہ پاکستان کی فیلڈنگ کے دوران 16ویں اوور میں حسن علی کی گیند پر کیچ کی اپیل کی گئی اور کھلاڑیوں سمیت وکٹ کیپر محمد رضوان نے جلدی سے ریویو کا اشارہ کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *