پاکستانی شائقین کرکٹ کو سب سے بڑا جھٹکا ، کپتان نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

پاکستانی شائقین کرکٹ کو سب سے بڑا جھٹکا ، کپتان نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی شائقین کرکٹ کو سب سے بڑا جھٹکا، کپتان نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ۔۔۔ کرکٹ اس وقت دنیا کا بہت زیادہ پسندیدہ

کھیل ہے پاکستان میں بھی کرکٹ کے کھیل کو جنون کی حدد تک پسند کیا جاتا ہے لیکن اگر کوئی پسندیدہ کرکٹر ریٹائرڈ ہو جائے تو مداح غمگین ہو جاتے ہیں۔

پاکستانیوں کے پسندیدہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بیٹسمین ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف

اتوار کو سیریز کا آخری میچ فنچ کا آخری ون ڈے ہوگا تاہم ایرون فنچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔36 سالہ بیٹر 145 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں جب کہ

اپنی آخری 7 اننگز میں وہ صرف 26 رنز ہی اسکور کر سکے،ایرون فنچ نے اس سے قبل 2023 ورلڈ کپ تک ون ڈے کرکٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان

ایشیا کپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔ ایسے میں کپتان بابر اعظم سمیت ٹیم مینجمنٹ پریشان ہے کہ فائنل میں شاہنواز دھانی کو کھلایا جائے یا محمد حسنین کو ہی پلیئنگ الیون میں برقرار رکھا جائے۔

شاہنواز دھانی بھارت کے خلاف میچ میں فٹنس مسائل کا شکار ہوئے تھے اور ان کی جگہ محمد حسنین کو افغانستان اور سری لنکا کے خلاف میچوں میں موقع دیا گیا۔ محمد حسنین نے سری لنکا کے خلاف بہترین بالنگ کی۔ ابتدائی دو اوورز میں ان کی برق رفتار بالنگ دیکھ کر وقار یونس سمیت دیگر کمنٹیٹرز بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ حسن علی نے بھی سری لنکا کے خلاف میچ میں حصہ لیا لیکن متاثر کن بالنگ نہ کر سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *