عمران خان کا بہت بڑا چھکا، اہم سیاسی جماعت کا خود کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان

عمران خان کا بہت بڑا چھکا، اہم سیاسی جماعت کا خود کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن ایک دوسری کی ایسی حریف جماعتیں بن چکی ہیں کہ ایک دوسرے کے ارکان کو توڑنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔

آئندہ آنے والے عام انتخابات کی تیاری ابھی سے ہو رہی ہے اور دونوں جماعتیں اپنے اپنے حلقوں میں مضبوط امیدواروں کی تلاش میں ہونے کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے بھی کررہی ہیں۔

پاکستان تحریک اتحاد پارٹی کے چئیرمین چوہدری اورنگزیب نے اپنی پارٹی پی ٹی آئی میں باقاعدہ طور پر ضم کردی۔پی ٹی آئی نے آفیشل پیج پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اوکاڑہ

این اے-137 سے پاکستان تحریک اتحاد پارٹی کے چئیرمین چوہدری اورنگزیب نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اور اپنی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا-

اس موقع پر وائس چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ عمران خان کی جان سے چوہدری اورنگزیب کو پارٹی میں خوش آمدید کہا گیا۔ پی ٹی آئی نے دو روز قبل ن لیگ کی مزید دو وکٹیں گرا ئیں۔

ن لیگی سابق ایم پی اے جوئیل عامر سہوترا اور نائب صدر ن لیگ یوتھ ونگ سیف الحق بیگ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔دونوں لیگی رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس سے قبل سابق صوبائی وزیر رانا شمشاد کے بیٹے رانا ابراہیم اور بھتیجے رانا علی وکیل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ رانا ابراہیم شمشاد خان اور رانا علی وکیل خان نے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *