بھارتی ٹیم نے میچ ہارنے کا ملبہ پاکستانی ٹیم پر ڈال دیا ، حیران کن وجہ پیش کر دی

بھارتی ٹیم نے میچ ہارنے کا ملبہ پاکستانی ٹیم پر ڈال دیا ، حیران کن وجہ پیش کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) روایتی حریف بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان سے شکست اور ایشیا کپ سپر فور مرحلے سے باہر ہونے کا صدمہ برداشت نہ کر سکی ،

اپنی ہار کا ملبہ پاکستانی ٹیم پر ڈال دیا ہے ۔ نجی ٹی وی “سماء “کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم نے میچ ریفری کے سامنے احتجاج کیا ہے۔

کہ پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے دانستہ طور پر تاخیر کی اس وجہ سے ہم ہارے ،بھارتی ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی بلے بازوں نے جان بوجھ کر دستانے اور بلے منگوائے،

پاکستان ٹیم کی ان حرکتوں سے بھارتی بلے باز اپنے ردھم برقرار نہ رکھ سکے اور ہم میچ ہار گئے ۔ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کو جواب دیا کہ پاکستانی ٹیم نے کوئی تاخیر نہیں کی

انہوں نے دستانے اور بلے وقفے کے دوران تبدیل کیے ۔ دوسری جانب افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے سارا میچ بہت اچھا کھیلا لیکن آخر میں اپنے اعصاب پر قابو نہیں رکھ پائے ،

باؤلر بھی آخری اوور میں پلان پر عملدرآمد نہیں کرسکا۔ پاکستان کے خلاف میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد نبی نے کہا کہ لڑکوں نے بہترین باؤلنگ اور فیلڈنگ  کی لیکن

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمیں ایک بار پھر وہی مسئلہ ہوا کہ آج پھر  ہم میچ کو اچھے طریقے سے ختم نہیں کرپائے، آخر میں ہم اپنے اعصاب پر قابو نہیں رکھ پائے۔انہوں نے بتایا کہ شارجہ کی وکٹ پر 130 سے 140 رنز قابلِ دفاع ہوتے ہیں، ان کی پلاننگ تھی کہ اگر  ہدف کا  دفاع کرنا ہے تو ڈاٹ بالز کروانی ہوں گی، کیونکہ ڈاٹ بالز ہوں گی تو دوسری ٹیم غلطی ضرور کرے گی۔ آخری اوور کے حوالے سے محمد نبی نے بتایا کہ انہوں نے باؤلر کو ہدایت کی تھی کہ یا تو وہ سلو گیند کرے یا یارکر کرے لیکن وہ پلان پر عملدرآمد نہیں کر پایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *