دوسروں کی وکٹ گراتے ہوئے اپنی وکٹ گنوا بیٹھے

دوسروں کی وکٹ گراتے ہوئے اپنی وکٹ گنوا بیٹھے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک جانب تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف ددن بدن بڑھتا جا رہا ہے تو دوسری جانب کچھ اراکین اسمبلی پارٹی قیادت سے

ناراض دکھائی دے رہے ہیں اور اپنے مطالبات منطور نہ ہونے پر تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر کے دوسری جماعتوں کا رُخ کر رہے ہیں۔

اب تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے عمران خان کو اللہ حافظ کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے ۔۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سلطان محمد خان نے

پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے جس کا اعلان وہ پریس کانفرنس میں کریں گے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سلطان محمد خان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے

تاہم اس کا باضابطہ اعلان وہ پریس کانفرنس میں کریں گے ۔ دوسری جانب  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے سکھر میں سیلاب متاثرین کے کیمپ کا دورہ کیا،

 سیلاب متاثرین نے عمران خان سے عدم سہولیات پر شکایات شروع کر دیں۔جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کھانے کی ٹیبل پر بیٹھے۔ جبکہ مریم نواز کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ

”عمران خان کا موقف یہ ہے کہ عدالتیں میرے جرائم کو قانونی قرار نہیں دیں گی تو میں ان کے منہ پرکالک ملوں گا اور اگر الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کی چوری بے نقاب کرے گا تو میں اس کے وقار پرحملہ کروں گا۔ فوج نیوٹرل رہے تو اس پرکیچڑ اچھالوں گا۔“

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *