پاک فوج نے عمران خان کے بیان پر رد عمل جاری کر دیا

پاک فوج نے عمران خان کے بیان پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصا کے سربراہ عمران خان کے فیصل آباد جلسے میں پاک فوج کی سینئر قیادت سے متعلق بیان پر پاک فوج نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا

ہے کہ پاکستان آرمی میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ پاک فوج قوم کی حفاظت کیلئے ہر روز جانیں قربان کر رہی ہے ، نازک وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان آرمی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی بالادستی کے عزم پر قائم ہے،پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش

پاکستان کے مفاد میں نہیں،،آرمی چیف کی تعیناتی کے طریقہ کار کو متنازعہ بنانا بھی پاکستان اور پاک فوج کے مفاد میں نہیں،پاک فوج کی سینئرقیادت کی اہلیت، حب الوطنی دہائیوں پر محیط بے داغ ہے،

تمام طریقہ کار کے باوجود سینئر سیاستدانوں کی عہدے کو متنازعہ بنانے کی کوشش افسوسناک ہے،آرمی چیف کی تعیناتی کا آئین میں واضح طریقہ کار موجود ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 88 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 219 روپے 86 پیسے کا ہونے کے بعد بند ہو گیا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے اور ڈالر 230 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *