فوادچوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، مولانا فضل الرحمٰن کے انتقال کی خبر شیئر کردی گئی

فوادچوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، مولانا فضل الرحمٰن کے انتقال کی خبر شیئر کردی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے انتقال کی خبر شیئر کردی گئی تھی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے دوران فواد چوہدری کے اکاؤنٹ سے پاکستان

ڈیموکریٹک موومنٹ اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تاحال وائرل ہیں۔

ہیکرز نےنا صرف فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹس کیں بلکہ اُن کیپروفائل پکچر بھی تبدیل کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کی تصویر لگا دی تھی۔

پاکستان تحریکِ ا نصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال ہو گیا ہے۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ گزشتہ رات ہیک ہو گیا تھا جس کی آج صبح خود سیاسی رہنما کی جانب سےتصدیق کی گئی ہے۔

فواد چوہدری نے کچھ گھنٹے قبل کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ’میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔اس سے قبل فواد چوہدری کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا گیا تھا کہ اکاؤنٹ کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2140 روپے تک پہنچ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں،

ملکی تاریخ میں پہلی بار آٹا فی کلو 107 روپے تک پہنچ گیا ، ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے تک مہنگا ہو گیاہے ۔پنجاب ، کے پی کے مقابلے کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1160 روپے تک مہنگا ہواہے ،

حالیہ ہفتے کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 ، حیدر آباد میں 140 روپے تک مہنگا ، راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے تک ہے ، پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے تک کا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *