محکمہ موسمیات نے ہفتہ سے منگل تک کن شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ؟ جانئے

محکمہ موسمیات نے ہفتہ سے منگل تک کن شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ؟ جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ہوا ہے لوگوں کی قیمتی جانیں اس سیلاب کی نزر ہوگئی ہیں ۔

مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہیں لوگوں کے مکانات کے نام و نشانات مٹ گئے ہیں ہر طرف تباہی ہی تباہی نظر آ رہی ہے۔

جب کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ، ہفتہ سے منگل تک اسلام آباد راولپنڈی ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ سیالکوٹ ، لاہور ، گجرات ، میانوالی ، سرگودھا ،فیصل آباد ، مری ، اٹک ، چکوال اور جہلم میں بارشیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ اتوار سے پیر تک سوات ، کوہستان ، ایبٹ آباد ، مردان ، پشاور، صوابی ، کوہاٹ میں بارشوں کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ تین سے چار روز میں بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، کشمیر ،خیبر پختون خواہ کے پہاڑی علاقوں ، گلیات اور مریت میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے ۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گجرات آمد سے قبل 5 سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار گجرات سروس موڑ کی سڑک صرف 8 گھنٹوں میں بنا دی گئی۔جنگ اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے شہر گجرات میں جلسہ کیا گیا جس سے سابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا تھا۔

جلسے میں شرکت کے لیے عمران خان کو گجرات سروس موڑ کی سڑک سے جلسہ گاہ پہنچنا تھا لیکن 5 سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک مقامی انتظامیہ کے لیے درد سر تھی۔ گجرات موڑ کی ٹوٹی سڑک جو پانچ سالوں میں تیار نہ ہو سکی وہ عمران خان کے جلسہ گاہ پہنچنے کے لیے صرف 8 گھنٹوں میں تیار ہو گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *