معاشرے کا افسوسناک پہلو، 6سال سے دوستی اور ڈیٹنگ کے بعد لڑکی اور لڑکے کا آپس میں بہن بھائی ہونے کا انکشاف

معاشرے کا افسوسناک پہلو، 6سال سے دوستی اور ڈیٹنگ کے بعد لڑکی اور لڑکے کا آپس میں بہن بھائی ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی6سال تک ایک شخص کی گرل فرینڈ رہی اور بالآخر اس پر ایسا انکشاف ہوا کہ پیروں تلے زمین نکل گئی۔

“انڈیا ٹائمز “کے مطابق6 سال تک اس شخص کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے کے بعد اس لڑکی کو علم ہوا کہ وہ آدمی کوئی اور نہیں بلکہ اس کا سگا بھائی تھا۔

جس سے وہ اپنے ماں باپ کی علیٰحدگی کی وجہ سے بچپن ہی میں بچھڑ گئی تھی۔ویب سائٹ’ ریڈیٹ‘ پر اس لڑکی نے اپنی کہانی سناتے ہوئے بتایا ہے کہ ”میری عمر 30سال ہے اور

میرے بھائی کی عمر 32سال ہے جس کے ساتھ میں گزشتہ 6سال تک تعلق میں رہی۔ میرے ماں باپ کے الگ ہو جانے پر مجھے انہوں نے ایک بے اولاد جوڑے کو گود دے دیا تھا جبکہ میرے بھائی کی پرورش میری ماں نے کی۔

ہم بہن بھائی کبھی ایک دوسرے سے رابطے میں نہیں رہے۔“لڑکی لکھتی ہے کہ ”6 سال قبل ہم دونوں کی ملاقات ہوئی اور پہلی ملاقات میں ہی ایسا لگا جیسے ہم بہت پہلے سے آشنا ہوں۔ ہمارے درمیان دوستی ہوئی جو بہت جلد محبت میں بدل گئی۔

اس کے بعد ان 6سالوں میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں رہے، حتیٰ کہ ایک دوسرے کی فیملی سے بھی ملے۔ ہم نے بچے پیدا کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا تھا۔“ لڑکی بتاتی ہے کہ ”میں چونکہ لے پالک تھی لہٰذا مجھے بہت جستجو رہتی تھی کہ میں اپنے حقیقی والدین کے بارے میں معلوم کروں۔

ایک روز مجھے میرے بوائے فرینڈ نے کہا کہ چلو ہم دونوں اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کراتے ہیں۔ میں بخوشی اس پر رضامند ہو گئی تاہم جب ٹیسٹ کے نتائج آئے تو اس انکشاف نے ہم پر قیامت ڈھا دی کہ ہم دونوں آپس میں سگے بہن بھائی تھے۔ لوگ ہمیں پہلے ہی کہتے تھے کہ ہماری شکلیں آپس میں بہت ملتی جلتی ہیں۔ اب ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ اب ہم کیا کریں۔“

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *