معدے کے مسائل سے پریشان افراد صرف 3 چمچ روزانہ اس کا استعمال کریں

معدے کے مسائل سے پریشان افراد صرف 3 چمچ روزانہ اس کا استعمال کریں

معدے کے مسائل سے پریشان صرف 3 چمچ روزانہ اس کا استعمال کریں

شہد اپنے اندر بیشمار طبی فوائد رکھتا ہے ۔ ان فوائد میں سے چند درج ذیل ہیں ۔
جراثیم کش ہونے کی وجہ سے خالی پیٹ ایک چمچ شہد کھانا متعدد ایسے امراض سے تحفظ دیتا ہے ، جو نظام انہضام سے جڑے ہوتے ہیں۔

یہ معدے تک جاتے ہوئے جراثیموں کو ختم کر کے جسم کے اندر موجود چھوٹے چھوٹے زخموں کو بھی بھر دیتا ہے ۔
شہد کھانسی کی روک تھام کے لیے انتہائی مفید ہے ۔ شہد گلے کی تکلیف میں بھی آرام پہنچاتا ہے ۔

بیشتر زہریلے مواد کے اخراج میں مدد فراہم کرتا ہے جب کہ شہد کی جراثیم کش خصوصیات جلد کو شفاف اور صحت مند بنانے میں انتہائی معاون و مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
چند طبی تحقیقات میں شہد کی ذہنی تناﺅ سے لڑنے کی صلاحیت کو بھی ثابت کیا گیا ہے ۔

شہد یادداشت کو بہتر بنانے میں انتہائی مددگار ہوتا ہے۔ اس سے ہٹ کر شہد میں موجود کیلشیئم دماغ میں آسانی سے جذب ہوجاتا ہے ۔ جو دماغی افعال کو مفید رکھتے ہیں ۔
شہد میں موجود مٹھاس خون میں انسولین کی سطح کو بڑھا دیتی ہے جس کے باعث ایک کیمیکل سیروٹونین خارج ہو جاتا ہے جو کہ میلاٹونین نامی ہارمون میں تبدیل ہو جاتا ہے، جو اچھی نیند کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے۔

اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہیں تو پھر طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ چینی سے بنے ہوئے میٹھے پکوانوں کو اپنی غذا سے ہمیشہ کے لیے نکال دیجیے اور شہد کو اپنی غذا میں شامل کر لیجیے ۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ شہد میں موجود مٹھاس چینی سے مختلف ہوتی ہے اور یہ میٹابولزم کو بھی بہتر بناتی ہے ۔ یہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔

شہد میں کولیسٹرول بالکل بھی نہیں ہوتا بلکہ شہد میں ایسے اجزاء اور وٹامنز بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتے ہیں ۔ روزانہ شہد کھانا ایسے اینٹی آکسیڈنٹس اجزاء کی سطح پر برقرار رکھنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔ جو اضافی کولیسٹرول کو کم کرنے میں معاون ہوتا ہے۔
طبی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ شہد میں موجود اجزاء شریانوں کو سکڑنے سے محفوظ رکھتے ہیں ۔ شریانوں کا سکڑنا حرکت قلب کو روکنے ، یاد داشت کو خراب ہونے اور پھر سر درد کا باعث بنتا ہے ۔ لیکن روزانہ ایک گلاس پانی کے ساتھ 3 کھانے کے چمچ شہد کا استعمال اس سے بچانے کے لیے انتہائی موثر و معاون ہوتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *