افسوسناک خبر:50روپے کے نوٹوں کی تقسیم ۔۔۔۔فریال تالپور کے شوہر کی سیلاب متاثرین کیساتھ مذاق کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

افسوسناک خبر:50روپے کے نوٹوں کی تقسیم ۔۔۔۔فریال تالپور کے شوہر کی سیلاب متاثرین کیساتھ مذاق کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور کے شوہر کی سیلاب متاثرین کے ساتھ مذاق کرنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔

فریال تالپور کے شوہر نے راشن کے منتظرسیلاب متاثرین کو 50 کا نوٹ دے کر جان چھڑائی۔ ویڈیو میں انہیں متاثرین میں 50 روپے کا نوٹ تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کسی نے لکھا ’شرم تم کو مگر نہین تی‘، تو کسی نے کہا کہ ’سیلاب متاثرین کی 50 روپے میں کیا داد رسی ہو سکے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے دوران صدر عارف علوی، اسد عمر، حامد زمان، منظور چودھری اور طارق شفیع کو لاکھوں روپے منتقل ہونے کا انکشاف ہوا۔

فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے دوران بینکوں سے سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیاجن میں یہ بات سامنے ائی کہ جعلی اکاؤنٹس سے صدر عارف علوی، اسد عمر، حامد زمان، منظور چودھری اور طارق شفیع کو لاکھوں روپے منتقل ہوئے۔

تحقیقاتی ادارے نے ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دی۔ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں کارروائی کرتے ہوئے درجنوں جعلی اکاؤنٹس کا پتہ چلا لیا، ان اکاؤنٹس سے ملکی وغیر ملکی رقوم منتقل کی جاتی رہی۔

مزید تحقیقات کے لیے اسٹیٹ بینک، ایف بی آر اور سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن سے بھی مدد مانگ لی جبکہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے مختلف بینکوں سے سینکڑوں اکاؤنٹس کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ بیرون ممالک سے آنے والی رقوم کے لیے ان کمپنیوں کو بھی مراسلے جاری کر دیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *