سبحان اللہ، سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالا بچہ 4روز بعد زندہ مل گیا، 4دن تک کہاں رہا اور کیا کرتارہا؟

سبحان اللہ، سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالا بچہ 4روز بعد زندہ مل گیا، 4دن تک کہاں رہا اور کیا کرتارہا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب کے باعث ٹرک سمیت ڈوبنے والے بچہ معجزاتی طور پر 4 روز بعد زندہ سلامت مل گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خواہ کے ضلع

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن کلاں میں سیلاب میںبہہ جانے والے سیبوں سے لدے ٹرک میں بہہ جانے والے بچے کو چار روز بعد ایک درخت پر سے تلاش کرلیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ بچہ ٹرک کے مکینک کے پاس کام کرتا تھا اور یہ اپنے استاد، ٹرک ڈرائیور سمیت 4 روز قبل سگو پل کے قریب پانی میں بہہ گئے تھے۔ بچے کے مکینک استاد کی لاش

گزشتہ روز سیلابی پانی سے مل گئی تھی جبکہ ڈرائیور تاحال غائب ہے اور اس کی تلاش جاری ہے، تاہم بچے کو تلاش کرلیا گیا ہے۔مقامی افراد نے بتایا کہ تلاش کیلئے جانے والے افراد کو درخت پر موجود بچے نے دیکھ لیا اور آواز دی،

جس کے بعد لوگوں نے اس کو درخت سے اتار لیا، بچہ کو زندہ بچانے پر عوام کی خوشی دیکھنے لائق تھی۔بچے نے بتایا کہ میں نے پانی میں بہتے ہوئے اس درخت کو پکڑ لیا تھا, 4 روز تک بھوکا پیاسا اور بغیر نیند کے اس درخت پر رہا،

قدرت خدا کی کہ اللہ نے اس بچے کو ہمت دی اور زندہ رکھا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے ہنگامی مدد کے حوالے سے دفتر خارجہ میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں  سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے

 پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ملک پاکستان کو مشکلات کا سامناہے ، اقوام متحدہ نے  پاکستان کیلئے 160 ملین ڈالر امداد کی اپیل کی۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی پر رنجیدہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *