موجاں ہی موجاں۔۔ پٹرول فی لیٹر کتنے روپے سستا ہونےوالاہے؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

موجاں ہی موجاں۔۔ پٹرول فی لیٹر کتنے روپے سستا ہونےوالاہے؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جب بھی اضافہ ہوتا ہے تو اس کے ساتھ ساتھ دوسری ضروریات زندگی کی اشیاء پر بھی

خاصا اثر پڑتا ہے اب اگست کے مہینے کا اختتام ہونے جا رہا ہے تو پاکستان میں یکم ستمبر سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہو گا۔

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔ گزشتہ ایک ماہ میں عالمی سطح پر خام عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ہے

جس کے بعد اوگرا کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی تجویز دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز زیر غور ہے۔ واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی

تجاویز کل حکومت کو ارسال کی جائیں گی جس کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے 31 اگست کو قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ دوسری جانب اینکر پرسن منصور علی خان نے ایکسپریس نیوز کو خیر باد کہتے ہوئے سماء جوائن کرلیا۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں منصور علی خان نے کہا کہ تقریباً چھ سال بعد ان کا ایکسپریس نیوز کے ساتھ سفر آج اختتام کو پہنچ گیا ہے ۔ انہوں نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گزشتہ ماہ ایکسپریس سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد وہ نوٹس پیریڈ پر تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *