گوگل کی تو دنیا ہی بدل ہی گئی۔۔۔ ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروا دی کہ جان کر لوگ دنگ رہ جائیں گے

گوگل کی تو دنیا ہی بدل ہی گئی۔۔۔ ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروا دی کہ جان کر لوگ دنگ رہ جائیں گے

گوگل نے ایک ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو فوٹوگرافی کی دنیا کو بدل کر رکھ دے گی۔ گوگل کی جانب سے ایک نئی اے آئی امیج نوائز ریڈکشن ٹیکنالوجی

کو تیار کیا ہے جو لوگوں کو اندھیرے میں دیکھنے میں مدد فراہم کرے گی۔اس سے انتہائی کم روشنی میں بہترین تصاویر لینا

ممکن ہو جائے گا۔ گوگل کی نئی تحقیق میں اس ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا گیا جو کسی تاریک مقام کو طاقتور ڈی نوائزنگ سے فوٹوگرافی کے قابل بنادے گا۔

اس ٹیکنالوجی کو RawNeRF کا نام دیا گیا ہے۔تحقیق کے مطابق یہ ٹیکنالوجی کم روشنی میں لی جانے والی تصاویر میں زیادہ تفصیلات کا اضافہ کردیتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ نورل ریڈینس فیلڈز (NeRF) ایک ایسی تیکنیک ہے جو اندھیرے میں لی جانے والی تصاویر کا معیار بہتر بناتی ہے۔یہ ٹیکنالوجی کسی منظر میں کیمرا پوزیشن، ایکسپوزر اور ٹون میپنگ کو استعمال کرکے تصاویر کا معیار بہتر بناتی ہے،

درحقیقت صرف موم بتی کی روشنی میں بھی ایسی تصاویر لینا ممکن ہے جیسے انہیں بہت زیادہ روشنی میں لیا گیا ہو۔فی الحال یہ ٹیکنالوجی تحقیقی مرحلے سے گزر رہی ہے اور مستقبل میں کسی وقت اسے عام استعمال کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *