پنجاب عمران خان کا قلعہ بن گیا!!!! ایک اور بڑے حلقے کا نتیجہ آگیا

پنجاب عمران خان کا قلعہ بن گیا!!!! ایک اور بڑے حلقے کا نتیجہ آگیا

لیہ: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 282 لیہ کی سیٹ بھی جیت لی۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان

تحریک انصاف کے امیدوار قیصر عباس مگسی نے 43 ہزار 922 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ نون کے امیدوار لالہ طاہر رندھاوا نے 29 ہزار 715 ووٹ حاصل کئے۔

خیال رہے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہی۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنز کے گیٹ بند کر دیے گئے اور پولنگ اسٹیشنوں کے اندر موجود ووٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

پنجاب اسمبلی ضمنی انتخابات میں 175 امیدواروں نے حصہ لیا۔ 20حلقوں میں 45 لاکھ سے زائد ووٹرز کے لیے 3131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، جس میں سے 676 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 1194 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا،

انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے۔ الیکشن کے دوران امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی کو بھی تعینات کیا گیا۔

وزارت داخلہ میں بھی ضمنی الیکشن کے لیے امن و امان مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا، مانیٹرنگ سیل ناخوشگوار واقعے پر فوری رسپانس کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ لاہور اور فیصل آباد کے پولنگ اسٹیشنز پر مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی اور جھگڑے کے واقعات بھی پیش آئے۔

پی پی 97 فیصل آباد میں پولنگ اسٹیشن نمبر 72 پر سیاسی مخالفین کے درمیان بزرگ شہری کے ساتھ ایک اور شخص کو پولنگ بوتھ میں جانے دینے سے روکنے پر جھگڑا ہوا۔ پولنگ ایجنٹ اور ووٹر کے ساتھ آئے شخص کے جھگڑے میں بیلٹ پیپر پھٹ گیا اور اس دوران پولیس کی بھاری بھی پولنگ اسٹیشن پہنچی۔ پی پی 158 لاہور میں بھی مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے پر جھگڑا ہوا، اس دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے ن لیگ کے کارکن کا سر پھاڑ دیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ ہمیں اندر جانے سے روکا جا رہا تھا۔ ن لیگی امیدوار رانا احسن شرافت اور ایم پی اے بلال اکبر کی پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ رانا احسن شرافت نے کہا کہ تحریک انصاف اپنی شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.