تحریک انصاف کے لئے بُری خبر، سب سے بڑے مخالف کی نااہلی ختم، الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

تحریک انصاف کے لئے بُری خبر، سب سے بڑے مخالف کی نااہلی ختم، الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لئے بُری خبر، تحریک انصاف کے سب سے بڑے سیاسی مخالف کی نااہلی ختم، الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اہم سیاسی شخصیت کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منظور وسان کی اپیل پر سماعت کی۔منظور وسان کے وکیل خالد جاوید کے مطابق عدالت نے

الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور منظور وسان کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیا ہے۔منظوروسان نے پی ایس 27 کوٹ ڈی جی سے 2018 میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جسے

ریٹرننگ آفیسر نے منظور کیا تھا جب کہ ان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا گیا تھا جس پر ٹربیونل نے پی پی رہنما کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیدیا تھا۔

دوسری جانب سندھ میں مختلف مراحل میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان ہوتے ہی عمرکوٹ ضلع میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں، سیاسی پنچھی اپنی وفاداریاں تبدیل کرنےلگے، پی ٹی آئی کے کئی اہم کھلاڑی پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے۔  

پیپلزپارٹی کے ایم این اے نواب یوسف تالپور کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی سب سے بڑی قومی جماعت ہے پیپلزپارٹی ہی ملک کے مسائل معاشی مسائل حل کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے ۔گاؤں کھارڑو سید میں صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ ،پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور ،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی پونجو مل بھیل کی موجودگی میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما دھرم داس نربھانی ،عبدالستار کھوسہ ، اور پی ٹی آئی کے رسول اعجاز پلی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *