عمران خان کی عدالت آمد!!کیا واقعہ پیش آیا؟

عمران خان کی عدالت آمد!!کیا واقعہ پیش آیا؟

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد کی اے ٹی سی کی عدالت میں پیش ہوئے۔جیو نیوز کے مطابق عمران خان کی عدالت آمد کے موقع پر

سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جس کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کی گاڑی کو جوڈیشل کمپلیکس میں آنے کی اجازت

نہ ملی اور وہ پیدل چل کر عدالت تک گئے۔سابق وزیراعظم کی عدالت آمد کے موقع پر شدید دھکم پیل ہوئی اور اس دوران عدالت میں آنے کے لیے لگایا گیا واک تھرو سکیورٹی گیٹ بھی توڑ دیا گیا۔

ویڈیو میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو بھی دیکھا جاسکتاہے۔عمران خان کی عدالت آمد پر شدید دھکم پیل، واک تھرو گیٹ ٹوٹ گیا۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ

چاہتا ہوں جو بھی فیصلے کررہے ہیں اور کروارہے ہیں ان کو ملک کا سوچنا چاہیے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ

ساری دنیا میں اس وقت پاکستان کا مذاق اڑ رہا ہے، شہبازگل پر جنسی تشدد ہوتا ہے میں کہوں کہ لیگل ایکشن لوں گا تو دہشتگردی کا کیس لگ جاتا ہے، مجسٹریٹ نے تشدد ہوتے ہوئے شہبازگل کو واپس پولیس کے پاس بھیج دیا،

اس پر اگر میں لیگل ایکشن لینا کا کہتا ہوں تو مجھ پر دہشتگردی کا کیس لگ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں یہ خبر گئی، ایسا لگا کہ پاکستان بنانا ری پبلک ہے، میں چاہتا ہوں کہ جو بھی فیصلے کررہے ہیں اور کروارہے ہیں ان کو ملک کا سوچنا چاہیے، سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو اس کیس میں گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ تحریک انصاف کی طاقت سے خوفزدہ ہیں، ہم ضمنی الیکشن جیتے جارہے ہیں، تاریخ میں اتنے بڑے جلسے نہیں ہوئے، خوف کی وجہ سے ٹیکنیکل ناک آؤٹ کرنے اور اپنی ذات کو بچانے کے لیے یہ پاکستان کا مذاق اڑ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *