کپتان جیت گیا ۔۔۔پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن سے پہلےبہت بڑی کامیابی حاصل کر لی، الیکشن کمیشن نے بہت بڑا فیصلہ سنا دیا

کپتان جیت گیا ۔۔۔پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن سے پہلےبہت بڑی کامیابی حاصل کر لی، الیکشن کمیشن نے بہت بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن اگلے ماہ ہونے جا رہا ہے جس میں تحریک انصاف

کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خاں حصہ لیں گے۔ پی ٹی آئی کیلئے بڑی خوشخبری،الیکشن سے پہلے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کوبڑی کامیابی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےکاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

اپیل کنندہ مسلم لیگ ن کی امیدوار شذرہ منصب کے وکیل منصور عثمان ٹربیونل کے روبرو پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ این اے 108کے لیے عمران خان کا حلف نامہ قانون کے مطابق نہیں ہے،

حلف نامہ اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ نہیں تھا، جس پر جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ کہہ چکی کہ حلف نامہ اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ نہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد نہیں ہو سکتے۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ یہ ایسا نقص ہے جسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے، اگر آپ نےکوئی اعتراض ریٹرننگ افسر کے سامنے نہ اٹھایا ہو تو اپیل میں بھی نہیں اٹھا سکتے، حلف نامے کی اوتھ کمشنر سے تصدیق والے نکتے کے علاوہ کوئی اور گراؤنڈ بتائیں۔وکیل منصور عثمان نے کہا کہ حلف نامہ تصدیق شدہ نہ ہونےکا نقص دور نہیں ہو سکتا،

ایف بی آرکے ریٹررنز میں توشہ خانہ کی قیمتی اشیا کو ڈکلیئر نہیں کیا گیا، 2021 کی ٹیکس ریٹرنز میں توشہ خانہ کی اشیا لکھی گئی ہیں جبکہ سال 2020 اور2019کی ریٹرنز میں کچھ نہیں لکھا گیا۔جسٹس شاہد وحید نے کہا ہو سکتا ہے کہ اس عرصے میں توشہ خانہ سے قیمتی اشیا نہ لی گئی ہوں، جس پر وکیل درخواست کنندہ نے کہا کہ 2019 اور 2020 میں توشہ خانہ سے لی گئی اشیا کی تفصیل لگا دی ہے، توشہ خانہ کی اشیا نہ لکھنے پر بھی عمران خان کا حلف نامہ ٹھیک نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *