سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے عمران خان کے بارے میں بڑا دعویٰ کر دیا

سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے عمران خان کے بارے میں بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ رو ز اپنے حوالے سے چلنے والے بیان کی تردید کر دی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر حامد میر نے بتا یا کہ ‘

سابق صدر آصف علی زرداری نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کی ہے انہوں نے کہا قانون کے مطابق جو بھی فیصلہ ہو گا وہ اسکی حمائت کریں گے۔

جبکہ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان یوٹرن لینے کے عادی ہیں،سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ہادی مطر کو خراج تحسین پیش کرنے کی بجائے گارڈین کو مذمتی بیان دے کر پوری دنیا میں جگ ہنسائی کی ہے اور

امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے،انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک وقوم کے ساتھ مخلص ہوتے تو آج صورتحال مختلف ہو تی عوام کے سامنے عمران خان کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے

جنہیں سہانے خواب دکھا کر عمران خان وزیراعظم بنے لیکن چار سالوں کے دوران سوائے جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا اور ایک بار پھر وہ دھرنا کی سیاست کا آغاز کر رہے ہیں لیکن عوام انہیں مسترد کرچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں انہیں کچھ نہیں ملے گا اسی لئے اب بھی وقت ہے کہ عمران خان ملک وقوم کے مفاد کے لئے کام کریں نوجوان نسل کو ریلیوں، دھرنوں کا عادی نہ بنائیں بلکہ مثبت سیاست کو فروغ دینے کے لئے آگے بڑھیں۔

جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان یوٹرن لینے کے عادی ہیں،سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ہادی مطر کو خراج تحسین پیش کرنے کی بجائے گارڈین کو مذمتی بیان دے کر پوری دنیا میں جگ ہنسائی کی ہے اور امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *