اگر عمران خان پر توہین عدالت لگ گئی تو کتنے سال کے لیے نا اہل ہونگے؟؟ جانیے ماہرین قانون کی رائے

اگر عمران خان پر توہین عدالت لگ گئی تو کتنے سال کے لیے نا اہل ہونگے؟؟ جانیے ماہرین قانون کی رائے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خاتون سیشن جج زیبا چوہدری کو

دھمکانے کے معاملےکا نوٹس لے لیا ہے۔عدالت نے رجسٹرار کے نوٹ پر معاملے کا نوٹس لیا ہے اور اس کے لیے لارجر بینچ بھی تشکیل دے دیا ہے۔

جبکہ لارجربینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔

ماہر قانون و جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہا ہے کہ توہین عدالت کی کارروائی میں عمران خان کو سزا ہوجاتی ہے تو 5 سال الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔نجی نیوز چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر شائق عثمانی نے کہا کہ صورتحال عام توہین عدالت کیس سے مختلف ہے

کیونکہ عمران خان نے ایک جج کا نام لے کر کہا کہ ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ آپ کے خلاف فیصلہ ہو تو آپ اس پر تنقید کرسکتے ہیں، جج پر نہیں، جج کے فیصلے پر تنقید کرسکتے ہیں جج پر تنقید نہیں کرسکتے، غلطی میں کیا،

جوش میں کیا جو بھی کیا غلط کام کیا۔شائق عثمانی کا کہنا تھاکہ عمران خان کو اس کیس میں معافی ملنا بہت مشکل ہے، اگرعدالت سمجھتی ہے کہ توہین عدالت کی ہے تو 6 ماہ کی سزا ہوسکتی ہے، اگر عمران خان کو سزا ہوجاتی ہے تو پانچ سال الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان خطرے میں نظر آرہے ہیں، جوش میں آکر غلطی کرچکے ہیں، جوشیلے آدمی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *