شہباز گل نے پمز ہسپتال کی تیسری منزل میں اپنے کمرے سے جوتے اور کپڑے باہر پھینک دیئے

شہباز گل نے پمز ہسپتال کی تیسری منزل میں اپنے کمرے سے جوتے اور کپڑے باہر پھینک دیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے پمز ہسپتال کی تیسری منزل پر اپنے کمرے سے کپڑے اور جوتے نیچے پھینک دیئے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈی ایس پی شہباز گل کے کپڑے اور جوتے کمرے میں واپس لے کر گئےتاہم ابھی یہ وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

کہ انہوں نے یہ قدم کیوں اٹھایا ، شہباز گل اس وقت پمز ہسپتال میں ہیں کیونکہ ان کی جانب سے شکایت کی جارہی ہے کہ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ شہباز گل کو عدالت میں پیش کیا گیا گیا جہاں عدالت نے

انہیں مزید دو روز ہسپتال میں رکھنے کا حکم دیا تھا ۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے  چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران کان کی نا اہلی کے لئے  درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری محمد ساجد کی جانب سے دائر  درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں عمران خان نے الیکشن کمیشن سے کچھ معلومات چھپائیں ہیں،

وہ کون سی معلومات ہیں ۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے  اپنے دو بیٹے  کاغذات نامزدگی میں ظاہر کئے مگر بیٹی کا ذکر نہیں کیا ، عمران خان پہلے اپنی بیٹے سے متعلق  تردید کرتے تھے مگر اب اس سوال کا جواب نہیں دیتے ۔

شہری کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان جانتے ہیں ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں ،  عمران خان پارٹی سربراہ سمیت  پبلک آفس کا کوئی عہدہ نہیں رکھ سکتے ،  ان سے استفسار کیا جائے کہ ان پر آرٹیکل 62 ایف ون کا اطلاق کیوں نہیں ہوتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *