پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر جھگڑا،دوران اجلاس کس نے نواز شریف سے کھل کر اختلاف کیا؟؟قائد ن لیگ کی ناراضگی کا پردہ فاش ہو گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر جھگڑا،دوران اجلاس کس نے نواز شریف سے کھل کر اختلاف کیا؟؟قائد ن لیگ کی ناراضگی کا پردہ فاش ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  گزشتہ رات نون لیگ لندن اور نون لیگ اسلام آباد کے درمیان شہباز شریف حکومت کی جانب سے معاشی معاملات سے نمٹنے کے معاملے پر

ایک غیر معمولی تنازع پیدا ہوا جس کی وجہ سے میاں نواز شریف پارٹی کے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ وہ اس اجلاس میں لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔

سینئر صحافی انصار عباسی لکھتے ہیں کہ نون لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے پر مباحثہ جاری تھا،

اور میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار قیمتیں بڑھانے کے خلاف تھے۔ مفتاح اسماعیل اور شاہد عباسی کی رائے تھی کہ ملک کی معاشی صورتحال بہت ہی نازک ہے اور معاملات احتیاط سے چلانے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد کے ایک لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ معاشی فیصلوں کے حوالے سے حکومت پر نون لیگ لندن کا پریشر نہیں ہونا چاہئے تاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ خراب نہ ہو۔ نون لیگ لندن کو شکایت تھی کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ بہتر معاہدہ کرسکتی تھی لیکن اس وقت مشورہ دیا گیا کہ

یا آپ پاکستان آجائیں اور ذمہ داری سنبھالیں یا پھر اسلام آباد کو اپنے فیصلے کرنے دیں۔ایسا مباحثہ بمشکل ہی پہلے کبھی دیکھا گیا ہو۔ ایک ذریعے کے مطابق، نون لیگ لندن کے ساتھ بات چیت میں جو زبان استعمال کی گئی وہ نامناسب تھی اور یہی وجہ تھی کہ نواز شریف ناراض ہوگئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مریم نواز نے اپنی گزشتہ رات کی ٹوئٹ میں کھل کر کہا کہ میاں نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے حکومت کے فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے یہ بھی کہہ دیا کہ وہ ایک پیسے کے اضافے کی بھی حمایت نہیں کریں گے اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو وہ اس فیصلے کا حصہ نہیں بنیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *