تحریک انصاف کے ایک اور رہنما اور عمران خان کے قریبی دوست کو گرفتارکرلیاگیا

تحریک انصاف کے ایک اور رہنما اور عمران خان کے قریبی دوست کو گرفتارکرلیاگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں شہباز گِل جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

تاہم آج عدالت کی جانب سے اُن کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے اور اُن کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے تاہم اس دوران ایک اور خبر آئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل کو سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل نے اپوزیشن لیڈر

سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔اینٹی انکروچمنٹ حکام نے عدالت کو بتایا کہ حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے

لیکن ملزم تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہا۔اینٹی انکروچمنٹ حکام نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ 12 نوٹسز کے باوجود حلیم عادل بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے۔عدالت نے اینٹی انکروچمنٹ حکام کے دلائل سننے کے بعد حلیم عادل شیخ کی ضمانت منسوخ کر دی

جس کے بعد انسداد تجاوزات حکام نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو حراست میں لے لیا۔تحریک انصاف کے ایک اور رہنما اور عمران خان کے قریبی دوست کو گرفتارکر لیا گیا ۔

دوسری جانب پاکستان کی آزادی کے 75سال مکمل ہونے پر پہلی ملکی سطح پر تیار کی گئی الیکٹرک کار متعارف کرا دی گئی۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ پہلی ’میڈ ان پاکستان‘ الیکٹرک کار اووسیز پاکستانیوں کی تنظیم ڈائس فاﺅنڈیشن، پاکستانی جامعات اور نجی شعبے کے تعاون سے تیار کی گئی ہے، جس کی تقریب رونمائی ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ اس موقع پر ڈائس فاﺅنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خورشید قریشی نے اس گاڑی کی تیاری کو پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *