آج کی سب سے بڑی خبر۔۔۔ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں اکثریت کھو دی،دو استعفوں کے بعد نمبر گیم تبدیل

آج کی سب سے بڑی خبر۔۔۔ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں اکثریت کھو دی،دو استعفوں کے بعد نمبر گیم تبدیل

لاہور (ویب ڈیسک) حمزہ شہباز اور اتحادیوں کے پاس صوبائی اسمبلی میں 172 اراکین رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ضمنی الیکشن سے چند گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کی صوبائی حکومت بدترین بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت کی پنجاب اسمبلی میں

برتری ختم ہو گئی، حمزہ شہباز اور اتحادیوں کے پاس صوبائی اسمبلی میں 172 اراکین رہ گئے ہیں۔ جبکہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور ق لیگ کے مجموعی اراکین کی تعداد 173 ہے،

تاہم تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی اسپیکر مسلم لیگ ن سے ہاتھ ملا چکے اس لیے ایوان میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے پاس 172، 172 نمبرز ہیں۔ گزشتہ روز تک مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کے اراکین کی تعداد 176 تھی،

تاہم پھر بہاولپور سے ایم پی اے کاشف محمود کو نااہل قرار دے دیے جانے، فیصل انصاری، جلیل شرقپوری کی جانب سے مستعفی ہونے اور ناروال سے ایم پی اے غیاث الدین کی جانب سے پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کرنے سے

صوبائی حکومت کے نمبرز 176سے کم ہو کر 172 رہ گئے ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا دعویٰ ہے کہ صوبائی حکومت میں شامل مزید 4 ایم پی ایز کے استعفے بھی آنے والے ہیں۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے 2 اراکین اسمبلی کے استعفے آنے والے ہیں۔ فواد چوہدری کے بیان کے کچھ دیر بعد ہی جلیل شرقپوری نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، جبکہ جیو نیوز کے مطابق ناروال سے تعلق رکھنے والے لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے بھی اپنی جماعت کیخلاف بغاوت کر دی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے 20 اراکین پنجاب اسمبلی کی ڈی سیٹنگ کے بعد ان حلقوں میں کل بروز اتوار 17 جولائی کو ضمنی الیکشن ہو گا۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کے 20 حلقوں میں پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 3,131 ہے جن میں676 انتہائی حساس، 1194 حساس اور 1271 نارمل پولنگ اسٹیشنز ہیں، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ،پولیس اور رینجرز کی خاطر خواہ نفری حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی سرانجام دے گی،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی طرف سے پولنگ اسٹیشنز پر تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے،عوام کی سہولت کیلئے 8300 ایس ایم ایس سروس کوفعال کر دیا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کے20 حلقوں میں کل 45 لاکھ، 79 ہزار 898 ووٹرز ہیں، جن میں سے 24 لاکھ، 60 ہزار، 206 مرد ووٹرز ہیں جبکہ 21 لاکھ، 19 ہزار،692 خواتین ووٹرز ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.