تحریک انصاف لاہور کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی اور۔۔۔ انتہائی افسوناک مناظر۔۔۔ویڈیو منظر عام پر آگئی

تحریک انصاف لاہور کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی اور۔۔۔ انتہائی افسوناک مناظر۔۔۔ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں 13 اگست کی رات تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

تحریک انصاف نے لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جشن آزادی سے ایک روز قبل جلسہ کیا تھا اور اس دوران خواتین سے بدسلوکی کا واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔

واقعے کی ویڈیو نجی ٹی وی چینل پر شیئر کی گئی ہے جس میں جلسے کے بعد خواتین سے بدتمیزی دیکھی جاسکتی ہے۔

ویڈیو میں خواتین کو خود کو بچانے کے لیے گیٹ پر چڑھے ہوئے بھی دیکھا گیا جب کہ چینل کے مطابق گیٹ پر چڑھی خاتون پیشے سے وکیل ہیں جنہوں نے خود کو بچانے کے لیے گیٹ پر چڑھنا مناسب سمجھا۔

اس حوالے سے چینل نے دعویٰ کیا کہ جلسہ ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان خواتین پر چڑھ دوڑے اور مختص انکلیوژر سے نکلنے کے بجائے خواتین کے انکلیوژر میں گھس گئے،

اس دوران انہیں شدید ہراساں کیا گیا۔ ویڈیو میں خواتین کو پریشا ن سی صورتحال میں دھکم پیل سے بچنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا لیکن انہیں جگہ دینے کے بجائے پی ٹی آئی کارکنان دھکے دیتے رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *