سود کو ختم کرنے کے لیے قانون لا رہا ہوں، جو سود کا کام کرے گا اسے۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی وارننگ نے بڑے بڑوں کے کان کھول دیے

سود کو ختم کرنے کے لیے قانون لا رہا ہوں، جو سود کا کام کرے گا اسے۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی وارننگ نے بڑے بڑوں کے کان کھول دیے

لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا ہے کہ سود کو ختم کرنے کے لیےنیا قانون لا رہا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے

لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی نے اعلان کیا کہ حضور ﷺ کے رہنمائے اصولوں

کو لیکر آگے چل رہا ہوں، اس ویژن کی عملی مثال سود کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے میں قانون لا رہا ہوں، جو سود کا کام کرے گا اسے جیل کی سزا ہو گی پرویز الہٰی نے کہا کہ

عمران خان صرف پاکستان کے نہیں دنیائے اسلام کے لیڈر بن گئے ہیں، پاکستان اسلام کے نظریہ پر عمل میں آیا تھا، مسلمانوں کی بہت قربانیاں ہیں، میرے قائد اور آپ کے قائد جناب قائداعظم نے جو ویژن دیا تھا اس کو عمران خان نے آگے بڑھایا،

عمران خان میرے لیڈر ہیں ان کے ویژن کو آگے لیکر چلوں گا، ان کی کاوشیں لیکر آگے چلوں گا۔ وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ تم سن لو! تم جیل کے پیچھے جانے والے ہو، تمہیں ضرور پھانسی ہو گی،

میرے دل میں بات اتر گئی جب میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا 25 مئی کو گولیاں چل رہی تھیں، اس وقت حاملہ خاتون پر بھی تشدد کیا گیا، اللہ کے گھر میں دیر ہے اندھیر نہیں، ہم کیس لانے والے ہیں، مجھے اللہ پر پورا یقین ہے رانا ثناء اللہ کو پھانسی کی سزا ہو گی، عمران خان صاحب چاہیں تو بیشک ان کو عمر قید کی سزا سنا دیں،

اب شریف خاندان کے لوگ نہیں بچیں گے، پرویز الہٰی نے کہا کہ اپنے قائد عمران خان سے بات کی تھی کہ میں آپ کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے 25 مئی کو خوفناک تشدد کا سامنا کیا، جنہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی کی ان سے بدلہ لیا جائے گا، ان کی سات سات پشتیں بھی یاد رکھیں گی کہ کوئی آیا تھا تو اس نے ایسا جواب دیا کہ یہ سب یاد رکھیں گے، جو بھی کروں گا قانون کے تحت کروں گا، مجھے قانون کے تحت سب کچھ کرنا آتا ہے۔ وزیر اعلٰی نے کہا عمران خان کی پارٹی کو پاک فوج کے ساتھ لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے یہ منصوبہ ناکام ہو گا۔ شریفوں کے لیے بری خبر ہے، پاک فوج اور عمران خان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، ساتھ چلے تھے اور آئندہ بھی چلیں گے، کوئی بھی غلط فہمی میں نہ رہے۔ پرویز الہٰی نے سوال کیا کہ ڈان لیکس کس نے چلائی تھی؟ یہ شریف خاندان کا کیا دھرا تھا، کشمیر کی سرحدوں پر پاک فوج کے جوان شہید ہو رہے تھے عین اسی وقت نواز شریف بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو ساڑھیاں بھجوا رہے تھے اور جاتی عمرہ بلا رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *