عوام کی موجیں ہی موجیں!!! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

عوام کی موجیں ہی موجیں!!! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

(ویب ڈیسک) عوام کی موجیں ہی موجیں، عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگی۔

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 70 سینٹس کمی سے 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا۔ امریکی خام تیل 7 ماہ کی کم سطح 89 ڈالر 83 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل 7 ماہ کی کم سطح تک گرگیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی تیل کے ذخائر میں اضافے پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی،

امریکی تیل کے ذخائر توقع سے زائد بڑھنے اور طلب میں کمی کے خدشات پر مندی دیکھی جا رہی ہے۔ امریکی خام تیل 70 سینٹس کمی سے 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا۔

امریکی خام تیل 7 ماہ کی کم سطح 89 ڈالر 83 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ بینچ مارک لندن برینٹ آئل 60 سینٹس کمی سے 96 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا۔ بینچ مارک لندن برینٹ آئل جنوری 22 کی کم سطح 95.70 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔

ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان کے درآمدی بل میں کمی ہوگی، ڈالر کے بعد خام تیل سستا ہونے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔ ادھر وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سنا دی۔

انہوں نے بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوئی ہیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستانی عوام کو بھی ریلیف ملے گا۔ انہوں نے انٹرویو میں واضح کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ طے پاچکا ہے۔ جس کے بعد امید ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک بورڈ بھی قرض کی منظوری دیدے گا۔ پاکستانی معاشی حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بہترین حکمت عملی اور سخت فیصلوں کے بعد معاشی صورتحال پر قابو پایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *