بڑی خبر : تحریک انصاف کو پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے آج کم از کم کتنی نشستیں جیتنا ضروری ہیں ؟ اعداد وشمار سامنے آگئے
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ پولنگ جاری ہے۔
صبح 8 بجے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل بغیر
کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔20 صوبائی حلقوں میں
175 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے، آج کے ضمنی انتخابات ن لیگ اور تحریکِ انصاف کی
مقبولیت کا امتحان بھی ہیں۔پنجاب کی پگ کا فیصلہ آج ہو جائے گا، مسلم لیگ ن کو حمزہ شہباز کی وزارتِ اعلیٰ برقرار رکھنے کے لیے
مزید 9 نشستوں کی ضرورت ہے، جبکہ پی ٹی آئی مزید 13 نشستوں کی خواہش مند ہے۔