ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات، FIA نے عمران خان کو جھٹکا دیدیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات، FIA نے عمران خان کو جھٹکا دیدیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے نے عمران خان کو خط لکھ کر ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

خط ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی طرف سے لکھا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی

1996 سے لے کر اب تک تمام تنظیموں، ٹرسٹ کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون کی جانب سے تحریر کیے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ

پی ٹی آئی کی رجسٹرڈ، غیر رجسٹرڈ قومی و بین الاقوامی تنظیموں، ٹرسٹ کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ خط میں تحریر ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام اکاؤنٹس

کھولے جانے سے لے کر اب تک کا سالانہ اسٹیٹمنٹ فراہم کیا جائے، تمام ملکی و بین الاقوامی ڈونرز کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ ایف آئی اے نے خط میں کہا ہے کہ ان تمام قومی و بین الاقوامی کمپنیوں، کاروباری اداروں کا ریکارڈ فراہم کریں

جنہوں نے پارٹی کی مدد کی، پارٹی کے قیام سے لے کر اب تک وصول کی گئی ممبر شپ فیس کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔ خط میں ایف آئی نے کہا ہے کہ مختلف ممالک کی کمپنیوں و کاروباری اداروں سے وصول رقم کی الگ الگ تفصیل فراہم کی جائے، اُن تمام قومی و بین الاقوامی کمپنیوں، کاروباری اداروں کا ریکارڈ فراہم کریں جنہوں نے پارٹی کی مدد کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *