’’ ہر چیز پر بات کرنے کو تیار ہوں‘‘ عمران خان نے حکومت کو مشروط پیشکش کر دی

’’ ہر چیز پر بات کرنے کو تیار ہوں‘‘ عمران خان نے حکومت کو مشروط پیشکش کر دی

لاہور(نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اسمبلی تحلیل کریں میں ہر چیز پر بات کرنے کو تیار ہیں۔

ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ہم نےامریکی جنگ میں شرکت کی ہماری لیڈرشپ کےپاس وہ دم نہیں تھا ملکی مفاد کیلئے کھڑے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ اگریہ الیکشن کی تاریخ دیتےہیں سب مل کر اسمبلیاں تحلیل کرتےہیں لیکن آصف زرداری چاہےگاہی نہیں سندھ اسمبلی ختم ہوجائے

آصف زرداری کوپتہ ہےدوبارہ انتخابات میں وہ نہیں آسکتا۔عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف نےبڑی دیراچکن پہنی ہےاس سےچمٹاہے عوام میں یہ نیچے گرتے جارہے ہیں الیکشن کرانے سے یہ ڈر رہے ہیں

کوئی پاکستان کاسوچ رہا ہے ایک ہی چیز ہے شفاف انتخابات اسی طرح کا نظام چلتا رہا معیشت مستحکم نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کا قصور کیا ہے؟ کیوں تلوار لٹکا دی ہے؟ کیوں سختی کی جا رہی ہے؟

کیوں نشریات روکی جا رہی ہیں؟ پلان یہ ہے کہ عمران خان کی آواز بند کر دی جائے مخالف ٹی وی چینل کھل کر پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، اس میں پیسے کا عمل دخل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *