اگر شہباز گل نے قانون توڑا ہے تو ۔۔۔۔ عمران خان کا ناقابل یقین بیان سامنے آگیا

اگر شہباز گل نے قانون توڑا ہے تو ۔۔۔۔ عمران خان کا ناقابل یقین بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف، عمران خان نے کہا ہے کہ اگر شہباز گِل نے کوئی قانون توڑا ہے تو اسے صفائی پیش کرنے کا

موقع دیا جانا چاہیے۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں گرفتاری کے دوران شہباز گِل کو زدوکوب کیے جانے کی مذمت کی ہے۔

عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ شہباز گِل کو زدوکوب کیے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں، کس قانون کےتحت اور کس کے احکامات پر اسے نشان ستم بنایا جا رہا ہے؟

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر اس نےکوئی قانون توڑا ہےتو اسے صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے مگرمحض مجرموں کی امپورٹڈ حکومت بچانے کے لیے پوری ڈھٹائی سے آئین اور تمام قوانین پامال کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر قید میں بھیج دیا ہے۔دورانِ سماعت شہباز گِل کا عدالت کو بتانا تھا کہ مجھے زدوکوب کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

شہباز گِل نے قمیض اٹھا کر عدالت کو اپنی کمر دکھائی اور کہا کہ میرا میڈیکل نہیں ہوا، سوچ بھی نہیں سکتا کہ افواجِ پاکستان کے بارے میں ایسی بات کروں گا، میں پروفیسر ہوں، مجرم نہیں ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published.