ڈاکٹر شہباز گل اکیلی کوٹھری میں رنجیدہ!!! پارٹی نے منہ موڑ لیا،کپڑے کس نے خرید کر دیئے؟

ڈاکٹر شہباز گل اکیلی کوٹھری میں رنجیدہ!!! پارٹی نے منہ موڑ لیا،کپڑے کس نے خرید کر دیئے؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل گرفتار کیا ہوئے کہ اپنے پرائے سب نے منہ موڑ لیا،

حوالات میں کوئی کھانا دینے بھی نہیں آیا۔شہباز گل اس سلوک کے باعث حوالات میں میں مسلسل رنجیدہ رہتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ شہباز گل تھانہ کوہسار میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں سے اکیلے موجود ہیں تاہم اس دوران

ان سے ملاقات کے لیے کوئی نہ آیا۔ تحریک انصاف کے کسی رہنما، کارکن یا شہباز گل کے

رشتے دار نے ان سے ملاقات کے لیے پولیس سے رابطہ نہ کیا،قبل ازیں عدالت نے ان سے قانونی ٹیم کو ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی۔

شہباز گل کے اہل خانہ یا پارٹی کی جانب سے ان کے لیے کھانا کپڑے یا دیگر اشیاء بھی نہیں مہیا کی گئی۔رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے پاس کپڑوں کا ایک ہی جوڑا تھا جو انہوں نے گرفتاری کے وقت پہنا ہوا تھا انہیں دوسرا لباس دینے کوئی نا آیا۔

پولیس نے ان کو خود کپڑے منگوا کر دیے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ہی شہباز گل کو کھانا مہیا کیا جا رہا ہے اور بستر بھی مہیا کیا گیا ہے، وہ تھانے میں خاصے رنجیدہ رہتے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی تحقیقات کیلئے4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے،جبکہ دو روز قبل شہباز گل کو اسلام آباد میں بنی گالا چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *