پی ٹی آئی کو ماضی میں بلندیوں پر لے جانے والے منحرف رہنما نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔۔۔جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف کیلئے بُری خبر

پی ٹی آئی کو ماضی میں بلندیوں پر لے جانے والے منحرف رہنما نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔۔۔جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف کیلئے بُری خبر

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے بڑے ایک سیاستدان نے پاکستان کی سیاست میں الگ حیثیت سے دوبارہ ابھرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،

2023ء کے انتخابات کا اعلان ہوتے ہی سرکردہ سیاسی شخصیات کے ساتھ سیاسی جماعت کا اعلان متوقع ہے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سیاسی حلقوں میں

پی ٹی آئی کو ماضی پر بلندیوں پر لے جانے والے سینئر سیاستدان کے مستقبل کی سیاست موضوع بحث ہے اور یہ اطلاعات بھی موصول ہوئیں ہیں کہ

اس سیاسی شخصیت نے مستقبل کی سیاست کا خاکہ تیار کر لیا ہے جس میں سیاسی جماعت کے باضابطہ اعلان سے رنگ بھرا جائے گا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جماعت منشور کی تیاری کیلئے انتہائی عرق ریزی سے کام جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق نئی سیاسی جماعت کا نام ’’عوامی تحریک انصاف ‘ ‘ رکھنے کی تجویز ہے ۔ پارٹی پرچم تین رنگ کا ہو گا جس میں سرخ ، سفید اور سبز رنگ شامل ہوں گے

جبکہ انتخابی نشان کے لئے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں اس سیاستدان کے نام سے سامنے آنے والے گروپ کے تمام ممبران مجوزہ عوامی تحریک انصاف کا حصہ ہوں گے اوراس کے علاوہ ملک بھر سے بڑے بڑے قدر آور سیاستدانوں سے بھی رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق 2023 کے عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی باضابطہ طور پر اس جماعت کا اعلان متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *