بس بہت ہو گئی: تحریک انصاف کا بھی پنجاب میں ن لیگی رہنماؤں کے خلاف بڑا شکنجہ تیار۔۔۔سخت فیصلہ کرلیا گیا

بس بہت ہو گئی: تحریک انصاف کا بھی پنجاب میں ن لیگی رہنماؤں کے خلاف بڑا شکنجہ تیار۔۔۔سخت فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف درج کیے گئے مقدمات پر کارروائی

سخت کرنے پر غور کر رہی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری اور میاں اسلم اقبال سمیت

دیگر رہنماؤں نے شمولیت کی، سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔

نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 13 اگست کے لاہور جلسے کے حوالے سے عمران خان کو بریفنگ دی گئی اور تیاریوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی ۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اجلاس میں ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف درج مقدمات پر کارروائی تیز کرنے پر غور کیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ماڈل ٹاؤن سانحے کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پراسیکیوشن تیزی سے کام کرے گا،

ن لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں عمران خان نے کہا تھا اداروں اور عدلیہ پر ن لیگی رہنماؤں کے بیانات کو صرف نظر کرنا باعث تشویش ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا بھی یہ کہنا تھا کہ محرم الحرام کے بعد 25 مئی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث کرداروں کے خلاف کارروائی پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔اور سخت نتائج اخذ ہوں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *