14 اگست کیلئے ہنڈا نے نئی موٹرسائیکل متعارف کرا دی!!! خصوصیات کیا ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

14 اگست کیلئے ہنڈا نے نئی موٹرسائیکل متعارف کرا دی!!! خصوصیات کیا ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

لاہور: (ویب ڈیسک) 14 اگست کیلئے ہنڈا نے اپنی نئی موٹرسائیکل متعارف کرا دی، جس کی خصوصیات جان کر آپ حیران رہ جائیں۔

اس موٹرسائیکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہیں، جس پر عوام کا ملا جل ردعمل آ رہا ہے کچھ لوگ اس اقدام پر تعریف جبکہ کچھ تنقید کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق14 اگست کیلئے ہنڈا نے اپنی نئی موٹرسائیکل متعارف کرا دی، جس کی خصوصیات جان کر آپ حیران رہ جائیں۔

اس موٹرسائیکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہیں، جس پر عوام کا ملا جل ردعمل آ رہا ہے کچھ لوگ اس اقدام پر تعریف جبکہ کچھ تنقید کر رہے ہیں۔

75 ویں جشن آزادی کے موقع پر اٹلس ہنڈا پاکستان میں اپنی نئی موٹرسائیکل متعارف کرارہا ہے، شاندار خصوصیات رکھنے والے اس موٹرسائیکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

تصاویر سامنے آنے پر موٹرسائیکلوں کے شوقین افراد میں کافی جوش وخروش پایا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں موٹر سائیکل کو سفید باڈی اور سبز سٹیکرز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ہنڈا اٹلس کی اس نئی بائیک کی خصوصیات کی بات کی جائے تو اس کے فیچرز اور خصوصیات وہی رہیں گے جن میں الائے وہیلز، ڈوئل پسٹن کیلیپرز کے ساتھ فرنٹ ڈسک بریک، اور 5 سپیڈ ٹرانسمیشن شامل ہیں۔ اس موٹر سائیکل کا مجموعی ڈیزائن معیاری ہنڈا CG125 کے مقابلے میں قدرے وضع دار ہے۔ اس میں 124 سی سی سنگل سلنڈر4 سٹروک پُش راڈ انجن جو 10 ہارس پاور اور 9.5Nm ٹارک پیدا کرنے صلاحیت رکھتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ بائیک میں صارفین کے خواہشات کو مدنظر رکھتے کچھ نئے سٹائل کا اضافہ کیا گیا ہے۔ موٹرسائیکل کے شوقین افراد ان تصاویر میں دیگر CB125F یونٹس کو بھی سیاہ، نیلے اور سرخ رنگ میں دیکھ سکتے ہیں۔ ان میں عام چیز سبز رنگ کے نئے سٹیکرز ہیں،قیمت کی بات کی جائے تو اس کا اطلاق کمپنی بعد میں کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *