مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا؟ وجہ کیا بنی؟

مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا؟ وجہ کیا بنی؟

لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کے شوریٰ سے نکال دیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

جمعیت علمائے اسلام کے ایک کارکن اکرام اللہ نسیم نے ٹوئٹ کیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کے شوریٰ سے نکالا گیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ موصوف پر ہر قسم کے تبلیغی جماعت کی اجتماعات میں بیان کرنے

پر پابندی ہے۔ اور اس بات کو بھی واضح کیا ہے کہ ان کے کسی بھی فعل اور قول کو تبلیغی جماعت کے ساتھ نہ جوڑا جائے کیونکہ ان کو تبلیغی جماعت سے خارج کیا گیا ہے۔اکرام اللہ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کے مرکزی شوریٰ نے بروقت مرکزی شوریٰ سے نکال کر تبلیغی جماعت کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا۔

اگرچہ یہ دعویٰ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے کرام کے ایک کارکن نے کی ہے جو رجیم چینج اپریشن میں بننے والی شہبازحکومت کے اتحادی ہیں اوراسکی تصدیق آفیشلی تبلیغی جماعت نے بھی نہیں کی جبکہ مولانا طارق جمیل خود کہہ چکے ہیں کہ تبلیغی جماعت سے کسی کو نہیں نکالا جاتا۔اس پر معروف ٹی وی چینل کیپیٹل ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ

مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کے مرکزی شوریٰ سے نکالنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،تبلیغی جماعت سے کسی کو نہیں نکالا جاتا۔اس سے قبل مارچ 2020 میں بھی سوشل میڈیا پر ایسی خبریں پھیلائی گئی تھیں جب مولانا طارق جمیل نے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے حق میں دعا کی تھی۔

اس وقت مولانا طارق جمیل نے کہا تھا کہ تبلیغی جماعت سے کسی کو نہیں نکالا جاتا۔جس پر مولانا طارق جمیل نے سلیم صافی کے پروگرام جرگہ میں وضاحت کی انہیں کہ عمران خان کی حمایت کرنے پر تبلیغی جماعت سے نہیں نکالا گیا کیونکہ جماعت سے کسی کو نکالا ہی نہیں جاتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *