شہباز گل جعلی نام: مگر اصل نام کیا ہے۔۔۔؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات منظر عام پر آ گئے

شہباز گل جعلی نام: مگر اصل نام کیا ہے۔۔۔؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات منظر عام پر آ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) رہنما تحریکِ انصاف شہباز گِل امریکا کی مستقل سکونت کا سرٹیفکیٹ رکھتے ہیں، امریکی گرین کارڈ پر شہباز گِل کا نام محمد ایس شبیر درج ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شہبازگِل کے امریکا میں مستقل سکونت کے کارڈ کی کاپی حاصل کر لی گئی جس پر تاریخِ تنسیخ مارچ

2025ء درج ہے۔ شہباز گِل کے نام سے مشہور پی ٹی آئی رہنما کے ایک نہیں تین تین نام ہیں۔امریکی گرین کارڈ میں شہباز گِل کا نام محمد ایس شبیر درج ہے، امریکا کی یونیورسٹی الی نوائے میں ان کا نام محمد شہباز شبیر ہے۔ دستاویزات کے مطابق امریکی گرین کارڈ میں شہباز گِل کی امریکا میں رہائش 10 سال کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز گل کا بیان پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں ہے،ہر شخص کی اپنی رائے ہوتی ہے، شہباز گل کو بیان واپس لینے پر معاف کر دینا چاہیے،وہ ایک محب وطن پاکستانی ہے ۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ایک محب وطن انسان ہیں،

جو انہیں قریب سے جانتے ہیں انہیں معلوم ہے شہباز گل ایک محب وطن انسان ہیں، پی ٹی آئی کی پالیسی پرو پاکستانی پالیسی ہے۔واضح رہے کہ 9 اگست کو پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو بغاوت اور اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کر گیا تھا بعدازاں انہیں شہباز گل کو پولیس نے 10 اگست کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

عدالت کے باہر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے شرمندگی ہو، میرا بیان ایک محب وطن کا بیان ہے،اپنی فوج سے پیار کرنے والا بیان ہے۔ میں نے کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایسے بیوروکریسی کے افسران جو غلط بات کررہے ہیں، میں نے ان کے بارے میں بات کی تھی۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ ‏یہ سیاسی مقدمہ ہے سب سیاسی انتقام کے تحت کیا جا رہا ہے۔ فوج مقدس ترین ادارہ ہے، ہم سب پر اداروں کا احترام لازم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.