تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مزید کارکنوں نے بھی فوج مخالف مہم کا حصہ بننے کا اعتراف کرلیا۔ گوجرانوالہ کی سیدہ طیبہ بخاری نے بھی

پارٹی قیادت کے بیانیے سے لاتعلقی ظاہر کر دیا۔ ٹویٹر پر مارخور میڈیا نیٹ ورک پیج کی بانی نے غلطی سے فوج مخالف پوسٹ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پتوکی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کارکن محمد اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر فوج مخالف پوسٹ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے بارے میں غلط پوسٹ شئیر کرنے پر معذرت خواہ ہوں،

آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔ پی ٹی آئی کارکن کا کہنا تھا کہ آئندہ ایسی کوئی پوسٹ نہیں کی شہباز گل سے موبائل فون کی برآمدگی کیلئے پولیس کا ڈرائیور کے گھر پر چھاپہ ،فون برآمد،ڈرائیور فرار ہوگیا ۔

واضح رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور سے انکا موبائل فون برآمد کرلیا ۔پولیس نے شہباز گل کے گھر چھاپے کے دوران اہلخانہ نے پولیس سے مزاحمت کی ۔مزاحمت کے دوران پی ٹی آئی رہنما کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ اپنی مدعیت میں تھانہ آب پارہ میں درج کر لیا،ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پولیس ریڈنگ پارٹی کے نا صرف کپڑے پھاڑے بلکہ موبائل فونز بھی چھین لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل نے موبائل فون اپنے ڈرائیور کو دینے کا انکشاف کیا تھا ،پولیس نے ڈاکٹر شہباز گل کی نشاندہی پر موبائل برآمدگی کے لیے چھاپہ مارا تھا ،جلد ہی فرار ہونے والے ڈرائیور اظہار اور اسکے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا جاہے گا ۔روں جس سے معاشرے میں بد نظمی اور نفرت پھیلے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *