کوئی بھی قربانی دینی پڑے، میں تیار ہوں۔۔۔سابق وزیر اعظم عمران خان کا ہر صورت لڑنے کا فیصلہ

کوئی بھی قربانی دینی پڑے، میں تیار ہوں۔۔۔سابق وزیر اعظم عمران خان کا ہر صورت لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیصلہ کرلیا اب لڑوں گا کیونکہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا، پوچھتا ہوں کہ کیا ملک میں

کسی کو کسی کا خوف نہیں ہے؟ انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے قانون توڑا ہے تو اسے جیل میں ڈالتے، اُس کے ڈرائیور کو مارا گیا اور گاڑی کے شیشے توڑے گئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ اسی طرح 25 مئی کو بھی ظلم کیا گیا، خواتین اور بچوں پر تشدد کیا گیا، یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، گرفتار ہونا چھوٹی چیز ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب معاشرہ ظلم کے آگے جھک جاتا ہے تو تباہ ہوجاتا ہے، غلام نہیں رہ سکتا، مجھے آزادی کی قدر ہے، مجھے کوئی بھی قربانی دینی پڑے، میں تیار ہوں۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ بیرونی سازش سے چوروں کو ملک پر مسلط کیا گیا، جمہوریت میں کسی چینل کو بغیر نوٹس بھیجے بند نہیں کیا جاسکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کے لیے مجھے جان بھی قربان کرنی پڑے تو میں کروں گا، غلاموں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، آزادی اونچی پرواز دیتی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، آئین اور قانون میں رہتے ہوئے پُرامن جدوجہد کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *