پرویز الہی نے کاروائی ڈال دی ، تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی

پرویز الہی نے کاروائی ڈال دی ، تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریک انصاف ایک دوسرے کی اتحادی جماعتیں ہیں وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت 

سازی میں مسلم لیگ ق کا بڑا عمل دخل تھا تاہم اب پرویز الہی پنجاب کے وزیر اعلی بنے تو اُن کو یہ عہدہ تحریک انصاف کی وجہ سے ملا ہے۔

تاہم سیاست میں کچھ بھی ہو سکتا ہے اب پاکستان مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کی ایک بڑی وکٹ گرا دی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے ایبٹ آباد سے بڑے رہنما سردار راشد ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ق

پنجاب کے سربراہ چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی ہے اور اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے اس موقع پر کے پی کے سے پاکستان مسلم لیگ ق کے دیگر سرکردہ رہنما بھی موجود تھے۔

دوسری جانب کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے  پاکستان کا نام روشن کر دیا ۔ ارشد ندیم نے جویلین تھرو (نیزہ بازی) میں گولڈ میڈل جیتا۔ پاکستان کے اس سپوت نے اپنی پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔جویلین تھرو کے فائنل میں  ارشد بھرپور ایکشن میں دکھائی دیئے۔ انہوں نے پہلی باری میں ہی 86.81 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔

یہ ارشد ندیم کے کیریئر کی بہترین تھرو تھی، اس سے قبل ارشد ندیم کی بہترین تھرو 86.38 میٹر تھی۔فائنل میچ میں ارشد ندیم کی دوسری باری ضائع ہوگئی جبکہ اس دوران بھی  86.81 کی تھرو کے ساتھ سرفہرست رہے۔ارشد ندیم نے تیسری باری میں اپنا قومی ریکارڈ اور بہتر کرتے ہوئے 88 میٹر کی تھرو کردی۔ یہ جویلین تھرو میں کسی بھی پاکستانی کی سب سے بڑی تھرو تھی۔چوتھی باری میں ارشد ندیم نے 85.09 میٹر کی تھرو کی لیکن پاکستانی ایتھلیٹ پھر بھی 88 میٹر کی تھرو کے ساتھ سب سے آگے رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *