یااللہ خیر!!!! زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

یااللہ خیر!!!! زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ

کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت

4.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےتھے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارد کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحد کےقریب ہندوکش اور گہرائی 209 کلومیٹر تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.