عامر لیاقت کی قبرکشائی۔۔ سابق اہلیہ بشریٰ بی بی ایک بار پھر میدان میں آگئیں، اہم اعلان

عامر لیاقت کی قبرکشائی۔۔ سابق اہلیہ بشریٰ بی بی ایک بار پھر میدان میں آگئیں، اہم اعلان

معروف میزبان عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کے حکم کو معطل کرنے کے لیے سیشن کورٹمیں نظرثانی کی درخواست جمع کروا دی گئی۔

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

بشریٰ اقبال نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ’ہم مرحوم عامر لیاقت کی قبر کشائی کے حکم کو معطل کرنے کے لیے

سیشن کورٹ میں نظرثانی کی درخواست جمع کرانے جا رہے ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’امید ہے کہ اللّٰہ اس معاملے کو احمد اور دعا (بیٹا اور بیٹی) کے حق میں حل کر دے گا،

ان شاء اللّٰہ‘۔خیال رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کا اپنے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے اور ضرور ہوگا،

ان شاء اللّٰہ پوسٹ مارٹم لازمی ہوگا۔انہوں نے بشریٰ اقبال اور بیٹی دعا عامر پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا تھا جب پوسٹ مارٹم کی بات آئی تو یہ بشریٰ اور دعا دونوں میڈیا کی سپورٹ مانگنے سامنے آگئیں، ویسے جب عامر فوت ہوئے تب تو بشریٰ میڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتی تھیں، اب بیٹی کو بھی لے کر آ گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.