متعدد افسران کے تقرر و تبادلے : اہم ترین افسر نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا

متعدد افسران کے تقرر و تبادلے : اہم ترین افسر نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا

پنجاب میں ایڈ یشنل چیف سیکرٹری سمیت مختلف افسروں کے تقرر اور تبادلے کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے

وزیر اعلیٰ کیساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ۔کامران علی افضل کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ساتھ کام کرنے

سے قاصر ہوں۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے وفاقی اسٹبلیشمنٹ کو خط لکھا جس میں ان کی خدمات واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایڈ یشنل چیف سیکرٹری سید علی مرتضی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کیپٹن (ر) اسد اللہ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری کااضافی چارج دے دیا گیاہے۔

سیکرٹری کھیل اسد اللہ فیض کو سیکرٹری معدنیات تعینات کردیا گیاہے۔ سیکرٹری بلدیات عمران سکندر بلوچ کو سیکرٹری کھیل جبکہ پنجاب بورڈ آف ریونیو مبشر حسین کو سیکرٹری بلدیات تعینات کردیاگیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.