آرام اور سکون کا وقت ختم۔۔۔ عمران خان 7 روزہ دورہ امریکہ سے واپس آتے ہی کس طاقتور ترین ملک روانہ ہونگے؟ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے دورے کے بعد وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان دورہ امریکا کے لئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ذاتی جہاز پر امریکہ کے لئے روانہ ہوئے۔ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان امریکہ کے سات روزہ دورے کے بعد چین بھی جائیں گے۔

اس حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے واپس آکر چین جائیں گے، سی پیک سے متعلق ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ایم ایل ون ضرور بنے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے بعد چین کا دورہ کریں گے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سی پیک سے متعلق بہت زیادہ پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، وزیراعظم کے دوران چین کے دوران یہ پراپیگنڈا دم توڑ جائے گا۔وزیر ریلوے شیخ رشید مزید کہتے ہیں کہ سی پیک کا حصہ ایم ایل ون منصبہ ضرور بنے گا۔ اس منصوبے پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ وزیر ریلوے مزید کہتے ہیں کہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے بعد ن لیگ بھی فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دے گی، مولانا گرم جگہ پر پاؤں نہ رکھیں، اب شہباز شریف کی سیاست کا امتحان ہے، جنہوں نے پاکستان کا مال کھایا وہ لندن سے بھی گرفتار ہوسکتے ہیں۔کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، سلامتی کونسل میں 52 سال بعد کشمیر کا مقدمہ وزیراعظم عمران خان لے کر گئے، سارے پاکستان کیساتھ کشمیر فرنٹ لائن پر جاؤں گا، کشمیریوں کی تحریک کشمیر کے اندر سے اٹھے گی، جو پتھر استعمال کر رہے تھے اب وہ کچھ اور استعمال کریں گے، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہلکی پھلکی موسیقی ہے، خود اپوزیشن رہنماؤں کو بھی سری نگر جانے کی اجازت نہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا سیاست اور جنگ میں اپنی اپنی ٹائمنگ ہوتی ہے، معاملات طے ہو رہے ہیں، آصف زرداری کے آدمی پیسے دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا سی پیک پیک ہونے کا پراپیگنڈہ غلط ہے، چین کے ساتھ دوستی سمندر سے گہری ، ہمالیہ سے بلند ہے، حکومت کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ممبر نہیں، عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح ہوں، موجودہ حکومت کے جتنے ترجمان ہیں اتنے زندگی میں نہیں دیکھے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ جنہوں نے پاکستان کا مال کھایا ہے وہ لندن سے بھی گرفتار ہوسکتے ہیں، شہبازشریف کی سیاست امتحان میں ہے، وہ مذاکرات کو کامیاب کرانے کے بڑے حامی ہیں، شہباز شریف میری پارٹی کا آدمی ہے، اس میں لچک ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نواز شریف ضدی ہیں، بہت سارے مسئلے خراب کرتے ہیں، آصف زرداری کی ٹیم نے پیسے دینے شروع کر دیئے ہیں، نوازشریف کنجوس اور زرداری کھلے دل کا آدمی ہے۔شیخ رشید نے کہا فضل الرحمٰان کو گرم جگہ پر پاؤں نہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے، لاہورمیں کل بینرز دیکھے، وہ بری طرح ضائع ہو جائیں گے، پیغام بھجوایا مولانا ہم مدرسوں کو دین کا مینار سمجھتے ہیں، دنیا میں الزام لگ رہے ہیں کہ ہم دہشت گرد ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا ایسا کوئی الزام نہیں لگنا چاہیے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تاجروں سے بات چیت کرنی چاہیے، ان کیلئے ماحول بنانا چاہیے، ایف بی آر کے چیئرمین سے کہوں گا تاجروں کو آن بورڈ کریں۔انھوں نے کہا کہ عبدالغفور حیدری کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھجوایا، مولانا سیاست جاری رکھیں، جو سوچ رہے ہیں، وہ کیا تو ضائع ہو جائیں گے، مولانا کے ساتھ کوئی اپوزیشن جماعت کھڑی نہیں ہوگی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ والدہ کے جنازے کے لئے میرا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا گیا، کسی نے 2 ماہ سے سنا نواز شریف کی صحت خراب ہے، باہر جانے دو؟صحافی نے شیخ رشید سے سوال کیا بلاول بھٹو کا آج برتھ ڈے ہے ؟ تو شیخ رشید نے جواب میں کہا ہپی برتھ ڈے مائی لو۔

Sharing is caring!

Comments are closed.